سورة الشعراء - آیت 183
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور لوگوں کو ان کا سوداکم نہ دو۔ اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی لوگوں کو دیتے وقت ناپ یا تول میں کمی مت کرو۔ ** یعنی اللہ کی نافرمانی مت کرو، اس سے زمین میں فساد پھیلتا ہے۔ بعض نے اس سے مراد وہ رہزنی لے لی ہے، جس کا ارتکاب بھی یہ قوم کرتی تھی۔ جیسا کہ دوسرے مقام پر ہے، ﴿وَلا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ﴾ (الأعراف: 86) ”راستوں میں لوگوں کو ڈرانے کے لیے مت بیٹھو“۔ (ابن کثیر)۔