سورة الشعراء - آیت 83

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے میرے رب مجھے حکم عطاکر اور مجھے صالح لوگوں کا ساتھ نصیب فرما۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حکم یا حکمت سے مراد علم وفہم، قوت فیصلہ، یا نبوت ورسالت یا اللہ کے حدود واحکام کی معرفت ہے۔