سورة الشعراء - آیت 80

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ (٨٠)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بیماری کو دور کرکے شفا عطا کرنے والا بھی وہی ہے۔ یعنی دواؤں میں شفا کی تاثیر بھی اسی کے حکم سے ہوتی ہے۔ ورنہ دوائیں بھی بےاثر ثابت ہوتی ہیں۔ بیماری بھی اگرچہ اللہ کے حکم اور مشیت سے ہی آتی ہے۔ لیکن اس کی نسبت اللہ کی طرف نہیں کی۔ بلکہ اپنی طرف کی۔ یہ گویا اللہ کے ذکر میں اس کے ادب واحترام کے پہلو کو ملحوظ رکھا۔