سورة الشعراء - آیت 76

أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم اور تمہارے پہلے باپ دادا کرتے رہے؟ (٧٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس لیے کہ تم سب اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرنے والے ہو۔ بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہےکہ جن کی تم اور تمہارے باپ دادا عبادت کرتے رہے ہیں، وہ سب معبود میرے دشمن ہیں یعنی میں ان سے بیزار ہوں۔