سورة الشعراء - آیت 67
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس واقعہ میں ایک نشانی ہے مگر لوگوں کی اکثریت ماننے والی نہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگرچہ اس واقعے میں، جو اللہ کی نصرت ومعونت کا واضح مظہر ہے، بڑی نشانی ہے لیکن اس کے باوجود اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں۔