سورة الشعراء - آیت 66

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور دوسروں کو غرق کردیا۔ (٦٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- موسیٰ (عليہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو ہم نے نجات دی اور فرعون اور اس کا لشکر جب انہی راستوں سے گزرنے لگا تو ہم نے سمندر کو دوبارہ حسب دستور رواں کردیا، جس سے فرعون اپنے لشکر سمیت غرق ہوگیا۔