سورة الشعراء - آیت 33

وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ پھر اپنا ہاتھ نکالا۔ اور وہ دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہاتھا۔ (٣٣)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ چاند کےٹکڑے کی طرح چمکتا تھا۔ یہ دوسرا معجزہ موسیٰ (عليہ السلام) نے پیش کیا۔