سورة الشعراء - آیت 30

قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ نے کہا اگرچہ میں تیرے سامنے واضح دلیل لے آؤں۔ (٣٠)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ایسی کوئی چیز یا معجزہ جس سے واضح ہو جائے کہ میں سچا اور واقعی اللہ کا رسول ہوں، تب بھی تو میری صداقت کو تسلیم نہیں کرے گا؟