سورة الشعراء - آیت 23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون نے کہا رب العالمین کون ہے؟ موسیٰ نے جواب دیا آسمانوں اور زمین کا رب۔ (٢٣)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ اس نے بطور استفہام کے نہیں ، بلکہ استکبار اور استنکار کے طور پر کہا ، کیونکہ اس کا دعوی تو یہ تھا ﴿مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرِي﴾ (القصص۔ 38) ’’ میں اپنے سوا تمہارے لئے کوئی اور معبود جانتا ہی نہیں ‘‘۔