سورة الشعراء - آیت 21

فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم دیا۔ اور مجھے رسولوں میں شامل فرمالیا۔ (٢١)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢١۔ ١ یعنی پہلے جو کچھ ہوا، اپنی جگہ، لیکن اب میں اللہ کا رسول ہوں، اگر میری اطاعت کرے گا تو بچ جائے گا، بصورت دیگر ہلاکت تیرا مقدر ہوگی۔