سورة الفرقان - آیت 52

فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی کافروں کی بات ہرگز نہ مانیں اور اس قرآن کے ذریعے کفار کے ساتھ زبردست جہاد کریں۔“ (٥٢)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥٢۔ ١ جاھدھم بہ میں ھا ضمیر کا مرجع قرآن ہے یعنی اس قرآن کے ذریعے سے جہاد کریں یہ آیت مکی ہے ابھی جہاد کا حکم نہیں ملا تھا اس لیے مطلب یہ ہوا کہ قرآن کے اوامرو نواہی کھول کھول کر بیان کریں اور اہل کفر کے لیے جو زجر و توبیخ اور وعیدیں ہیں وہ واضح کریں۔