سورة الفرقان - آیت 51

وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اگر ہم چاہتے توایک ایک بستی میں ایک ایک ڈرانے والا بھیجتے۔ (٥١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اور صرف آپ کو ہی تمام بستیوں بلکہ تمام انسانوں کے لیے نذیر بنا کر بھیجا ہے۔