سورة الفرقان - آیت 39

وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخرکار ہم نے ان کو ملیا میٹ کردیا۔“ (٣٩)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٩۔ ١ یعنی دلائل کے ذریعے سے ہم نے حجت قائم کردی۔ ٣٩۔ ٢ یعنی تمام حجت کے بعد۔