سورة الفرقان - آیت 11
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں جو قیامت کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قیامت کا یہ جھٹلانا ہی تکذیب رسالت کا بھی باعث ہے۔