سورة النور - آیت 52
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جواللہ اور اس کے رسول کی تابع داری کریں۔ اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں وہ فلاح پانے والے ہیں۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی فلاح و کامیابی کے مستحق صرف وہ لوگ ہوں گے جو اپنے تمام معاملات میں اللہ اور رسول کے فیصلے کو خوش دلی سے قبول کرتے اور ان ہی کی اطاعت کرتے ہیں اور خشیت الٰہی اور تقویٰ سے متصف ہیں، نہ کہ دوسرے لوگ، جو ان صفات سے محروم ہیں۔