سورة النور - آیت 44
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ ہی رات اور دن کو بدلتا ہے۔ غور سے دیکھنے والوں کے لیے اس میں نصیحت ہے۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کبھی دن بڑے،راتیں چھوٹی اور کبھی اس کے برعکس۔ یا کبھی دن کی روشنی، کو بادلوں کی تاریکیوں سے اور رات کے اندھیروں کو چاند کی روشنی سے بدل دیتا ہے۔