سورة النور - آیت 38
لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قیامت والے دن اہل ایمان کو ان کی نیکیوں کا بدلہ اضعافا مضاعفہ (کئی کئی گنا) کی صورت میں دیا جائے گا اور بہت سوں کو بےحساب ہی جنت میں داخل کردیا جائے گا اور وہاں رزق کی فراوانی اور اس میں جو تنوع وتلذذ ہوگا، اس کا تو اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔