سورة النور - آیت 20
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اگر اللہ کا فضل اور اس کارحم وکرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفقت کرنے اور مہربانی فرمانے والا ہے۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جواب محذوف ہے، تو پھر اللہ کا عذاب تمہیں اپنی گرفت میں لے لیتا۔ یہ محض اس کا فضل اور اس کی شفقت ورحمت ہے کہ اس نے تمہارے اس جرم عظیم کو معاف فرمادیا۔