سورة المؤمنون - آیت 42
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد حضرت صالح، حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہم السلام کی قومیں ہیں، کیونکہ سورہ اعراف اور سورہ ہود میں اسی ترتیب سے ان کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ بعض کے نزدیک بنو اسرائیل مراد ہیں۔ قرون، قرن کی جمع ہے اور یہاں بمعنی امت استعمال ہوا ہے۔