سورة المؤمنون - آیت 34

وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر تم نے اپنے جیسے ایک بشر کی اطاعت قبول کرلی تو تم نقصان پاؤ گئے۔“ (٣٤)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- وہ خسارہ ہی ہے کہ اپنے ہی جیسے انسان کو رسول مان کر تم اس کی فضیلت وبرتری کو تسلیم کر لو گے، جب کہ ایک بشر، دوسرے بشر سے افضل کیوں کر ہو سکتا ہے۔ یہی وہ مغالطہ ہے جو منکرین بشریت رسول کے دماغوں میں رہا۔ حالانکہ اللہ تعالٰی جس بشر کو رسالت کے لیے چن لیتا ہے تو وہ اس وحی رسالت کی وجہ سے دوسرے تمام غیر نبی انسانوں سے شرف وفضل میں بہت بالا اور نہایت ارفع ہو جاتا ہے۔