سورة المؤمنون - آیت 30

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلاشبہ میں وہ البتہ نشانیاں اور بلاشبہ ہم ہیں البتہ آزمانے والے اس واقعہ میں بڑی نشانیاں ہیں اور ہم آزمانے والے ہیں۔“ (٣٠)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٠۔ ١ یعنی اس سرگزشت نوح (علیہ السلام) میں اہل ایمان کو نجات اور کافروں کو ہلاک کردیا گیا، نشانیاں ہیں اس امر پر کہ انبیاء جو کچھ اللہ کی طرف سے لے کر آتے ہیں، ان میں وہ سچے ہوتے ہیں۔ نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر اور کشمکش حق و باطل میں ہر بات سے آگاہ ہے اور وقت آنے پر اس کا نوٹس لیتا ہے اور اہل باطل کی پھر اس طرح گرفت کرتا ہے کہ اس کے شکنجے سے کوئی نکل نہیں سکتا۔ ٣٠۔ ٢ اور ہم انبیاء و رسل کے ذریعے سے یہ آزمائش کرتے رہے ہیں۔