سورة المؤمنون - آیت 26

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” نوح نے کہا پروردگار ان لوگوں نے میری تکذیب کی ہے اس پر میری مدد فرما۔ (٢٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ و دعوت کے بعد، بالآخر رب سے دعا کی، ﴿فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ﴾ (القمر ۔10) ”نوح (عليہ السلام) نے رب سے دعا کی، میں مغلوب اور کمزور ہوں میری مدد کر“، اللہ تعالٰی نے دعا قبول فرمائی اور حکم دیا کہ میری نگرانی اور ہدایت کے مطابق کشتی تیار کرو۔