سورة المؤمنون - آیت 19
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر اس پانی کے ذریعہ ہم نے تمہارے لیے کھجوریں اور انگور کے باغ پیدا کردیے۔ تمہارے لیے ان باغوں میں سے بہت سے لذیذ پھل ہیں اور ان سے تم خوراک حاصل کرتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ان باغوں میں انگور اور کھجور کے علاوہ اور بہت سے پھل ہوتے ہیں، جن سے تم لذت اندوز ہوتے ہو اور کچھ کھاتے ہو۔