سورة المؤمنون - آیت 9

وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جو لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ (٩)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩۔ ١ آخر میں پھر نمازوں کی حفاظت کو فلاح کے لئے ضروری قرار دیا، جس سے نماز کی اہمیت و فضیلت واضح ہے۔ لیکن آج مسلمان کے نزدیک دوسرے اعمال صالح کی طرح اس کی بھی کوئی اہمیت سرے سے باقی نہیں رہ گئی ہے۔ فانا للہ وان الیہ راجعون