سورة المؤمنون - آیت 9
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور جو لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* آخر میں پھر نمازوں کی حفاظت کو فلاح کے لئے ضروری قرار دیا، جس سے نماز کی اہمیت وفضیلت واضح ہے۔ لیکن آج مسلمان کے نزدیک دوسرے اعمال صالح کی طرح اس کی بھی کوئی اہمیت سرے سے باقی نہیں رہ گئی ہے۔ فَإِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ