سورة المؤمنون - آیت 8
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور عہدوپیماں کا پاس رکھتے ہیں۔“ (٨)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- امَانَات سے مراد سونپی ہوئی ڈیوٹی کی ادائیگی، راز دارانہ باتوں اور مالی امانتوں کی حفاظت اور رعایت عہد میں اللہ سے کیے ہوئے میثاق اور بندوں سے کیے عہد و پیماں دونوں شامل ہیں۔