سورة الحج - آیت 59

لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ انہیں ایسی جگہ داخل کرے گا جہاں وہ خوش ہوجائیں گے بے شک اللہ جاننے والا اور حوصلے والا ہے۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* کیونکہ جنت کی نعمتیں ایسی ہونگیں، [ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ]، ”جنہیں آج تک نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور دیکھنا سننا تو کجا، کسی انسان کے دل میں ان کا وہم و گمان بھی نہیں گزرا“، بھلا ایسی نعمتوں سے بہرا یاب ہو کر کون خوش نہیں ہوگا؟ ** عَلِیْم وہ نیک عمل کرنے والوں کے درجات اور ان کے مراتب استحقاق کو جانتا ہے۔ کفر و شرک کرنے والوں کی گستاخیوں اور نافرمانیوں کو دیکھتا ہے۔ لیکن ان کا فوری مؤاخذہ نہیں کرتا۔