سورة الأنبياء - آیت 103

لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ هَٰذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انتہائی گھبراہٹ کے وقت انہیں پریشانی نہیں ہوگی۔ ملائکہ آگے بڑھ کر ان کا استقبال کریں گے اور کہیں گے کہ تمہارے لیے یہ وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔“ (١٠٣)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بڑی گھبراہٹ سے موت یا صور اسرافیل مراد ہے یا وہ لمحہ جب دوزخ اور جنت کے درمیان موت کو ذبح کر دیا جائے گا۔ دوسری بات یعنی صور اسرافیل اور قیام قیامت سیاق کے زیادہ قریب ہے۔