سورة الأنبياء - آیت 100
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہاں چیخیں اور چلائیں گے اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی سارے کے سارے شدت غم والم سے چیخ اور چلا رہے ہونگے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی آواز بھی نہیں سن سکیں گے۔