سورة الأنبياء - آیت 46

وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اگر آپ کے رب کا معمولی سا عذاب انہیں آلے تو چیخ اٹھیں کہ ہائے ہم پر افسوس بے شک ہم ہی ظالم تھے۔“ (٤٦)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٦۔ ١ یعنی عذاب کا ایک ہلکا سا چھٹا اور تھوڑا حصہ بھی پہنچے گا تو پکار اٹھیں گے اور اعتراف جرم کرنے لگ جائیں گے۔