سورة الأنبياء - آیت 43
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا یہ معبود رکھتے ہیں۔ جو ہمارے مقابلے میں ان کی حمایت کریں گے؟ وہ نہ اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہماری تائید ان کو حاصل ہے۔“ (٤٣)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس کے معنی ہیں ”وَلَا ھُمْ یَجْارُوْنَ مِنْ عَذَابِنَا“ ”نہ وہ ہمارے عذاب سے ہی محفوظ ہیں“، یعنی وہ خود اپنی مدد پر اور اللہ کے عذاب سے بچنے پر قادر نہیں ہیں، پھر ان کی طرف سے ان کی مدد کیا ہوئی ہے اور وہ انہیں عذاب سے کس طرح بچا سکتے ہیں؟