سورة الأنبياء - آیت 40

بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ اچانک آئے گی اور انہیں اس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دور کرسکیں گے اور نہ ان کو کچھ مہلت مل سکے گی۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی انہیں کچھ سجھائی نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں۔ ** کہ وہ توبہ واعتذار کا اہتمام کرلیں۔