سورة الأنبياء - آیت 9

ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنجَيْنَاهُمْ وَمَن نَّشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پھر ہم نے ان کے ساتھ اپنے وعدے پورے کیے۔ انہیں اور جس کو ہم نے چاہا بچا لیا اور حد سے گزرجانے والوں کو ہلاک کردیا۔ (٩)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩۔ ١ یعنی وعدے کے مطابق نبیوں کو اور اہل ایمان کو نجات عطا کی اور حد سے تجاوز کرنے والے یعنی کفار و مشرکین کو ہم نے ہلاک کردیا۔