سورة طه - آیت 112

وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا يَخَافُ ظُلْمًا وَلَا هَضْمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس شخص کو کسی ظلم یاحق تلفی کا خطرہ نہیں ہوگا جو نیک عمل کرے اور وہ مومن ہو۔“ (١١٢)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بے انصافی یہ ہے کہ اس پر دوسروں کے گناہوں کا بوجھ بھی ڈال دیا جائے اور حق تلفی یہ ہے کہ نیکیوں کا اجر کم دیا جائے۔ یہ دونوں باتیں وہاں نہیں ہونگی۔