سورة طه - آیت 89
أَفَلَا يَرَوْنَ أَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا وَلَا يَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ بچھڑا ان کی بات کا نہ جواب دیتا ہے اور نہ انہیں نفع اور نقصان پہنچا سکتا ہے ؟“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اللہ تعالٰی نے ان کی جہالت ونادانی کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ان عقل کے اندھوں کو اتنا بھی نہیں پتہ چلا کہ یہ بچھڑا کوئی جواب دے سکتا ہے۔ نہ نفع نقصان پہنچانے پر قادر ہے۔ جب کہ معبود تو وہی ہو سکتا ہے جو ہر ایک کی فریاد سننے پر، نفع ونقصان پہنچانے پر اور حاجت برآوری پر قادر ہو۔