سورة طه - آیت 35

إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک تو ہمیں دیکھنے والا ہے۔“ (٣٥)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٥۔ ١ یعنی تجھے سارے حالات کا علم ہے اور بچپن میں جس طرح تو نے ہم پر احسان کئے، اب بھی اپنے احسانات سے ہمیں محروم نہ رکھ۔