سورة طه - آیت 24

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب سرکش فرعون کے پاس جا۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* فرعون کا ذکر اس لئے کیا کہ اس نے حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی قوم بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا اور اس پر طرح طرح کے ظلم روا رکھتا تھا۔ علاوہ ازیں اس کی سرکشی وطغیانی بھی بہت بڑھ گئی تھی حتٰی کہ وہ دعویٰ کرنے لگا تھا ﴿اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى﴾ (النازعات:24) ”میں تمہارا بلند تر رب ہوں“۔