سورة طه - آیت 11

فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ يَا مُوسَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ وہاں پہنچے تو آواز دی گئی اے موسیٰ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* موسیٰ (عليہ السلام) جب آگ والی جگہ پہنچے تو وہاں ایک درخت سے (جیسا کہ سورہ قصص: 30 میں صراحت ہے) آواز آئی۔