سورة مريم - آیت 94

لَّقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے ان کو پوری طرح شمار کر رکھا ہے۔ (٩٤)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آدم سے لے کر صبح قیامت تک جتنے بھی انسان، جن ہیں، سب کو اس نے گن رکھا ہے، سب اس کے قابو اور گرفت میں ہیں، کوئی اس سے مخفی ہے اور نہ مخفی رہ سکتا ہے۔