سورة مريم - آیت 93

إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” زمین اور آسمانوں میں جو ہے سب کے سب اس کے حضور غلام کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں۔ (٩٣)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩٣۔ ١ جب سب اللہ کے غلام اور اس کے عاجز بندے ہیں تو پھر اسے اولاد کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اور یہ اس کے لائق بھی نہیں ہے