سورة مريم - آیت 91

أَن دَعَوْا لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس بات پر کہ انہوں نے رحمان کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ (٩١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- إِدًّا کے معنی بہت بھیانک معاملہ اور دَاهِيَةٌ (بھاری چیز اور مصبیت) کے ہیں۔ یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے کہ اللہ کی اولاد قرار دینا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس سے آسمان وزمین پھٹ سکتے ہیں اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو سکتے ہیں۔