سورة مريم - آیت 86

وَنَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرْدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور ہم مجرموں کو پیاسے جہنم کی طرف ہانک کرلے جائیں گے۔ (٨٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- وَفْدٌ، وَافِدٌکی جمع ہے جیسے رَكْبٌ، رَاكِبٌ کی جمع ہے۔ مطلب یہ کہ انہیں اونٹوں، گھوڑوں پر سوار کرا کے نہایت عزت واحترام سے جنت کی طرف لے جایا جائے گا۔ وِرْدًا کے معنی پیاسے۔ اس کے برعکس مجرمین کو بھوکا پیاسا جہنم میں ہانک دیا جائے گا۔