سورة مريم - آیت 74

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثًا وَرِئْيًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ وسائل رکھتی تھیں اور ظاہری شان وشوکت میں ان سے بڑھ کر تھیں۔“ (٧٤)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧٤۔ ١ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، دنیا کی یہ چیزیں ایسی نہیں ہیں کہ ان پر فخر اور ناز کیا جائے، یا ان کو دیکھ کر حق وباطل کا فیصلہ کیا جائے۔ یہ چیزیں تو تم سے پہلی امتوں کے پاس تھیں، لیکن تکذیب حق کی پاداش میں انھیں ہلاک کردیا گیا، دنیا کا یہ مال واسباب انھیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکا۔