سورة مريم - آیت 31

وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بابرکت بنایا جہاں بھی میں رہوں اور جب تک میں زندہ ہوں مجھے نماز اور زکوٰۃ کی پابندی کا حکم دیا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اللہ کے دین میں ثابت قدم، یا ہرچیز میں زیادتی، برتری اور کامیابی میرا مقدر ہے یا لوگوں کے لئے نافع، نیکی کے کام کرنے کا حکم دینے والا اور برائی سے روکنے والا۔ (فتح القدیر)