سورة مريم - آیت 13
وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَاةً ۖ وَكَانَ تَقِيًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور اپنی طرف سے اس کو نرمی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ بڑا پرہیزگار تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔