سورة مريم - آیت 9

قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْئًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جواب ملا یہ ہو کر رہے گا کیونکہ یہ میرے لیے آسان ہے یقیناً میں نے اس سے پہلے تجھے پیدا کیا جب کہ تو کچھ بھی نہ تھا۔ (٩)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فرشتوں نے حضرت زکریا کا تعجب دور کرنے کے لئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے تجھے بیٹا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق یقیناً تجھے بیٹا ملے گا، اور یہ اللہ کے لئے قطعاً مشکل کام نہیں ہے کیونکہ جب وہ تجھے نیست سے ہست کر سکتا ہے تو تجھے ظاہری اسباب سے ہٹ کر بیٹا بھی دے سکتا ہے۔