سورة الكهف - آیت 91

كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کی حالت یہ تھی اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اسے ہم جانتے تھے۔“ (٩١)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٩١۔ ١ یعنی ذوالقرنین کی بابت ہم نے جو بیان کیا ہے وہ اسی طرح ہے کہ پہلے وہ انتہائی مغرب اور پھر انتہائی مشرق میں پہنچا اور ہمیں اس کی تمام صلاحیتوں، اسباب ووسائل اور دیگر تمام باتوں کا پورا علم ہے۔