سورة الكهف - آیت  43
							
						
					وَلَمْ تَكُن لَّهُ فِئَةٌ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا
							ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
							
						”اور اللہ کے سوا کوئی گروہ نہ ہوا جو اس کی مدد کرسکا اور نہ وہ خود بدلہ لے سکا۔“
								تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
							
							
							* جس جتھے پر اس کو ناز تھا، وہ بھی اس کے کام نہیں آیا نہ وہ خود ہی اللہ کے عذاب سے بچنے کا کوئی انتظام کر سکا۔