سورة الكهف - آیت 40

فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ قریب ہے میرا رب مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا کرے اور تیرے باغ پر آسمان سے عذاب بھیجے تو وہ چٹیل میدان بن جائے۔“ (٤٠) ”

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- دنیا یا آخرت میں۔ یا دنیا اور آخرت دونوں جگہوں میں۔ 2- حَسْبَان، غُفْرَان کے وزن پر۔ حساب سے ہے یعنی ایسا عذاب، جو کسی کے کرتوتوں کے نتیجے میں آئے۔ یعنی آسمانی عذاب کے ذریعے سے وہ محاسبہ کر لے۔ اور یہ جگہ جہاں اس وقت سرسبز وشاداب باغ ہے، چٹیل اور صاف میدان بن جائے۔