سورة الكهف - آیت 6

فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَىٰ آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” شاید آپ اپنے آپ کو ہلاک کرنے والے ہیں، اگر وہ اس بات پر ایمان نہ لائے۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بِھٰذَا الْحَدِیْثِ (اس بات) سے مراد قرآن کریم ہے۔ کفار کے ایمان لانے کی جتنی شدید خواہش آپ (ﷺ) رکھتے تھے اور ان کے اعراض وگریز سے آپ (ﷺ) کو سخت تکلیف ہوتی تھی، اس میں آپ (ﷺ) کی اسی کیفیت اور جذبے کا اظہار ہے۔